
ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے 25 دہشت گردوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق20 اگست کو پاک فوج کی جانب سے ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کیے گئے آپریشن ی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں دہشت گردوں کے مارے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دہشتگردں کو شدید خوف وہراس میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1828758842928210046
ویڈیو کے ساتھ ساتھ آپریشن میں جہنم واصل دہشت گردوں کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل تھے، افغانستان سے دراندزی کرنے والے خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1828751942136582595
آپریشن میں 25 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8waditeeraopps.png