واضح ہوگیا پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، امریکا

math1h11h3.jpg


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بار پھر پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے بیان دے دیق, امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا, میتھیو ملر نے کہا واضح ہوگیا ہے پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے ، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، اس کے قیام کے بعد مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لئے یہ مطالبہ کرتے رہیں گے,حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، کئی مالک جہاں پارلیمانی نظام ہے اور جہاں ایک پارٹی کو اکثریت نہیں ملتی وہاں اس طرح کے اتحاد بنتے رہتے ہیں۔


اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ اسے ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے جبکہ وہ عوامی سطح پر اور نجی طور پر، پاکستانی حکومت کو پاکستانیوں کی مرضی کا احترام کرنے کی ضرورت کے بارے میں واضح کرچکے ہیں ، اور یہ کہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔

پاکستان میں انتخابی نتائج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ صدر اس سے بہت زیادہ آگاہ ہیں, پاکستانی عوام کو انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان، اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل ہیں جبکہ سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں اور انتخابی مبصرین نے ملک کے جمہوری اور انتخابی اداروں کا تحفظ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1755992452908151131
امریکی ترجمان نے کہا امریکا نے پاکستان پر حالیہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا ,وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ہیں۔

کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں پر واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں، جو بہت اہم اور ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکا ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر کرتا ہے ۔ پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے,امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لیے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے, حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
That is why I praise Elon Musk after Imran Khan. Both serve humanity in their ways.



توبہ توبہ ، اتنا جھوٹ ۔ ٹیسلا نے جتنا پیسہ کما کر اس بونے کو دیا ھے ، تم اسکا تصور بھی نہیں کر سکتے اور بیچارہ عمران ، ایک گھڑی بیچتے ہوئے پکڑا گیا ہے ۔
 

Back
Top