والدہ کی شناخت، معذورلڑکی نادرا سے قانونی جنگ جیت گئی

nadra-girl-mother111.jpg


سندھ ہائیکورٹ، عدالت کا معذور لڑکی کو والدہ کی شناخت پر سی این آئی سی جاری کرنے کا حکم

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کا والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آگیا، عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر سی این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے نادرا کو معذور روبینہ کیلئے والدہ کی شناخت پر سی این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ روبینہ اور اس کی والدہ کو ان کا شوہر اور روبینہ کا والد چھوڑ کر چلا گیا تھا، نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی کو اس کی والدہ کی شناخت کے ساتھ ہی قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

this is very shameful for us a Muslims​

ON one can realize who much downcast she feels​


unfortunately starting from home till the university​

Qari sab to Molvi sad no one trach you what are the responsibilities of children's​

what are the rights are given by the religion to the children​

but all the teachers and Molvies and books teach you to respect the parents​

PTI GOVT should ad children rights/ parenting in the books​

Molvi should teach it in the masque​


 

Back
Top