والدین بچوں کو دیکھیں، منشیات کی لت بچوں کو قاتل بنا رہی ہے: شرجیل میمن

screenshot_1740677939769.png


کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے معاشرے پر تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت میں مبتلا بچے نہ صرف خود تباہ ہو رہے ہیں بلکہ اپنے والدین کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے مصطفیٰ قتل کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے اس معاملے پر دہائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ اس پر فوکس کریں۔ والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو دیکھیں۔" انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار کا بچہ بھی منشیات کے کیس میں ملوث پایا گیا، جس پر انہیں بہت افسوس ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ منشیات کی لت میں مبتلا بچے اپنے والدین کو بھی مارنے پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آکاش انصاری کو اس کے بیٹے نے ہی قتل کیا تھا۔ شرجیل میمن نے کہا، "ہم معاشرے میں مونسٹر پیدا کر رہے ہیں۔ منشیات سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بچائیں۔"

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ان فیصلوں میں ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام، سندھ کے لیے نئی بسوں کی فراہمی، کینجھر جھیل منصوبے، اور کراچی واٹر سیوریج لائن منصوبے کی منظوری شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو 2025 کے بجٹ میں ایک بھی بس فراہم نہیں کی، جبکہ شہباز شریف نے کراچی کے لیے 180 بسز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس وعدے کو پورا کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرے گی۔ جن خواتین کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، انہیں مفت اسکوٹر دیا جائے گا۔ اس سکیم کے تحت ہر ماہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے ایم کیوایم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایم کیوایم کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ نفرت پھیلانے، لڑائی جھگڑے کرانے، اور ہڑتالوں کی کال دینے والی جماعت ہے۔ یہ وہی فاروق ستار ہیں، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ ہوا تو آگ لگا دیں گے۔ لیکن اب وہ لوگ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔"

شرجیل میمن نے زور دیا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
منشیات چھوڑ کر میری طرح شراب کی بوتل میں شہد ڈال کر کھایں، اگر کچھ اورثواب لینا ہے تو پوری فشری کی منسٹری حاضر ہے، سارا باپ کا مال سمجھ کے کھا جایں، اور اگر اس سے بھی گزارا نہیں ہوتا تولاکھوں ایکڑسندھ کی زمین کیا کام اے گی؟ بحیریہ کوبچیں اورثواب کمایں۔
 

Back
Top