سندھ میں فیوڈل لارڈز کو بری شکست۔۔ ام رباب کے والد، چچا، دادا کے مبینہ قاتلوں کے نام کیس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق دادو کی اپنے والد ، چچا اور دادا کے قتل کی پیروی کرنیوالی ام رباب کو بڑی کامیابی مل گئی۔ دادو کی عدالت نے ام رباب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، ام رباب اور ملزمان فیصلے کے دوران عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے ام رباب کے دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے سٹنگ ایم پی اے نواب سردار چانڈیو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے نام کیس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کو ایف آئی آر میں شامل کیا جائے۔
فیصلے کے وقت سیکورٹی اہلکاروں کو عدالت کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے۔
میہڑ میں ام رباب کا عدالتی فیصلے کے بعد شاندار استقبال کیا گیا جبکہ دوسری جانب ملزمان نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1436623837559468040
کچھ عرصہ قبل ام رباب نے کہا تھا کہ نام نہاد سرداران کی جانب سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ہمارے کیس کی سماعت دادو کی کرمنل ٹرائل کورٹ ہوئی، عدالت سے واپسی پر نامزد ملزمان نے ہمیں ہراساں کیا۔
ام رباب نے الزام عائد کیا کہ مقدمےمیں نامزد ملزمان نے مجھےقتل کرنے کی کوشش کی، سماعت کے بعد ملزمان نے گاڑیوں میں ہمارا پیچھا کیا اور گاڑیوں کے زریعے راستہ تنگ کرکے ہمیں روڈ سے اتارنے کی کوشش کی، مگر الله کا لاکھ لاکھ شکر ہے ہم محفوظ رہے۔
واضھ رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیٹر میں تین سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔جس کے بعد ام رباب مختلف اداروں اور عدالتوں میں انصاف کیلئے دھکے کھاتی رہیں جبکہ ملزمان انتہائی بااثر اور بلاول بھٹو زرداری سے قربت رکھتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5rxnpch/7.jpg
Last edited by a moderator: