واہگہ بارڈر پریڈ کی نقل کرنے والے نیوی بینڈ کے خلاف کارروائی

2bandanactiotakekn.png

شادی بیاہوں میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی رینجرز پریڈ کی نقل کرنے والے بینڈ گروپ کے خلاف کارروائی عمل میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نیوی سپر اسٹار پرائیویٹ بینڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام نیوی اور رینجرز یونیفارم ضبط کرلیے ہیں۔

مارخور نامی سوشل میڈیا صارف نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس بینڈ کے ماسٹر دلدار اور عبدالحمید ہیں،انہوں نے 2006 میں بینڈ قائم کیا، عمران نامی ایک درزی سے نیوی اور رینجرز جیسی یونیفارم سلوائی، سیالکوٹ میں 26 نومبر 2023 کو ایک شادی میں پرفارم کیا جہاں بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

کچھ لوگ ویڈیو وائرل ہونے پر بارڈر پر تعینات پاکستان رینجرز پنجاب کے بینڈ کے طور پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

افواج پاکستان کے حکم کے مطابق کوئی بھی سرکاری بینڈ سول ایریا میں کسی بھی فنکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،عوام سے درخواست ہے کہ ایسے کسی بھی بینڈ کے بارے میں فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی پریڈ کی نقل کرنے والے ایک بینڈ گروپ کی شادیوں میں ہوبہو پریڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1731146437507920043
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نیوی بینڈ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو شادیوں میں بینڈ باجا بجاتے ہوئے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ کی ہو بہو نقل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نیوی بینڈ کے ارکان واہگہ بارڈر پر پریڈ کرنے والے پنجاب رینجرز کے اہلکاروں جیسا ہی یونیفارم بھی زیب تن کرتے ہیں اور اسی انداز میں سلامی بھی دیتے ہیں جس روایتی انداز سے پنجاب رینجز کے اہلکار بارڈر پر روزانہ شام کو پرچم اتارنے کے موقع پر کی جانے والی پریڈ میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
 

Respect

Chief Minister (5k+ posts)
Who cares!!!!

As far as I am concerned prisoners can come out and do navy band Baja.
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
I don't know man. They should be let performed. May be ask them to change the uniform or something