سرگودھا: بزرگ شہری سے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر لاکھوں کی رقم نکلوالی گئی
سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک 73 سالہ بزرگ شہری کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک شخص نے ان کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوالی۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی وردی میں تھا اور اے ٹی ایم کارڈ لے کر چلا گیا۔ انہیں اس واردات کا علم 10 روز بعد ہوا، جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 21 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں۔
پولیس نے بزرگ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب سرگودھا میکن چکن سنٹر بلاک 13 میں قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی گزشتہ روز واردات کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے
https://twitter.com/x/status/1901549396975616261