
ورلڈ بینک نے آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد ہے جو سال 2025 میں کم ہوکر 15 فیصد اور سال 2026 میں ساڑھے 11 فیصدپر آنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال شرح نمو1اعشاریہ 8 فیصد ہے جو آئندہ سال میں 2اعشاریہ3 فیصد اور سال 2026 میں 2اعشاریہ 7 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8 فیصد رہے گا جبکہ سال 2025 میں یہ کم ہوکر 7اعشاریہ 4 فیصد جبکہ سال 2026 میں 6اعشارہہ 6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، مالی سال 2025 میں کم ہوکر 2اعشاریہ2 فیصد اور سال 2026میں 2اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح صنعتی ترقی کی شرح رواں سال 1اعشاریہ 8 فیصد ، آئندہ سال 2اعشاریہ2 فیصد اور سال 2026 میں 2اعشاریہ6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7wbbpakksmehgai.png