
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری موخر کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے آئندہ سال تک کیلئے قرضوں کی منظوری موخر کردی ہے، ترجمان عالمی بینک کے مطابق پائیدار معیشت کے قیام کیلئے مالی سال2024 میں بورڈ ڈسکشن کا امکان ہے، پائیدار معیشت کے قیام کیلئے ورلڈ بینک نے45کروڑ ڈالر مالیت کا قرض دینا تھا۔
ورلڈ بینک نے سستی توانائی کیلئے60 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری کو بھی موخر کردیا ہے، دستاویزات کے مطابق اس قرض کی منظوری بھی اگلے سال تک کیلئے موخر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان میں درآمدات پر فلڈ لیوی عائد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13worldbankqarzzzz.jpg