ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کپتان بابر اعظم آؤٹ، نیا کپتان کون ہو گا؟

1babarazzouutfromcaptabcy.png

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہٹا کر نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش میں ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بابراعظم کو کپتانی نا دینے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بابراعظم سے کپتانی واپس لے کر یہ ذمہ داری شان مسعود کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سریز میں آسٹریلوی سابق باؤلر جیسن گلیسپی کو ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی سے کپتانی واپس لے کر دوبارہ بابراعظم کو سوپنی گئی تھی اور انہیں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی۔

تاہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
BC team ka na koi coach tha 1 saal se Kya performance honi thi.
BC kakool mein eentain uthwa ker match jitwana tha?
 

Back
Top