وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا

r-39-4-1-1200x675.jpg

وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ایک خط کے ذریعے ہدایت دی ہے کہ ملک میں غیر قانونی وی پی اینز (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس) کو فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق، وی پی اینز کا غیر مجاز استعمال نہ صرف سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے بلکہ اسے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وی پی اینز کے ذریعے اپنی شناخت چھپاتے ہیں، غیر قانونی بینکنگ ٹرانزیکشنز کرتے ہیں، اور دہشت گردی سے جڑے منصوبوں میں مدد لیتے ہیں۔

GcbXydwaAAEqFQY


مزید برآں، وزارت داخلہ نے نشاندہی کی کہ وی پی اینز کو فحش اور توہین آمیز مواد تک رسائی کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جو سماجی اقدار اور قوانین کے خلاف ہے۔

خط میں پی ٹی اے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی وی پی اینز کو بلاک کرنے کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اپنائے تاکہ ملک میں انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
The only thing they learned from China is how to suppress freedom of speech. Everything else they import, what a khassi nation.
 

Back
Top