وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نا ہونےکو بدقسمتی قراردیدیا

12imffsfsfsfsfsf.jpg

وفاقی وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نا ہونے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کے باوجود معاہدہ نا ہونا بدقسمتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ میں تاخیر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نا ہونے کی وجہ سے قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکار ہے، ملکی معیشت میں بہتری سیاسی استحکام آنے کے بعد آئے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سال میں دوگنا اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے لیوی عائد کردی گئی، شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے مالی سال کے درمیان میں اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے، کسی بھی ملک کیلئے آئی ایم ایف کی ایسی پیشگی شرائط کی مثال نہیں ملتی۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 9 ماہ کے دوران ملک میں وسیع البنیاد معاشی اصلاحات متعارف کروائیں جن میں شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ شامل ہیں، اس کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نا ہونا بدقسمتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان معاشی مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرتار ہے گا اور جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
IMF is not stupid. They know the history of these crooks and would rather not waste more money on the shit hole country while the theives are in power.
 

Back
Top