وزارت داخلہ کا غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

airport-ecl-pkk.jpg


پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کو ختم ہونے پر وفاقی حکومت نے نادرا کو انہیں بلیک لسٹ کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزارت داخلہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کی میعاد ختم ہونے کے بعد سہولیات میں توسیع نہ کی جائے۔ وزارت نے نادرا کو اُن غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی جو اسکیم کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا کہ بلیک لسٹ میں غیر ملکیوں کے نام شامل کرنے سے پہلے انہیں ملک چھوڑنے کی ایک بار اجازت دی جائے گی لیکن ان کی ملک چھوڑنے کی درخواستوں کا عمل حتمی تاریخ سے قبل واجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد شروع ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں زائد عرصے سے مقیم غیر ملکیوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1608454418390720515
وزارت داخلہ نے پاکستان میں زائد عرصے سے مقیم غیر ملکیوں کو ویزہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملک سے روانگی کے اجازت نامے جاری کردیے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان میں زائد عرصے سے مقیم غیر ملکیوں کو ویزہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملک سے روانگی کے اجازت نامے جاری کردیے۔

واضح رہے کہ اجازت نامے پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم کے ذریعے اُن غیر ملکیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو ایک سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں مقیم ہیں، جبکہ دیگر اجازت نامے ان لوگوں کو جاری کیے جاتےہیں جو جرمانے ادا کرکے ایک سال سے زائد عرصے تک قیام کرچکے ہیں۔