وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ عازمین حج کے لیے 2025 کے ہدایات نامے کا اجرا

screenshot_1744910839288.png


اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں اہم معلومات اور ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، 2025 میں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔


اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج 2025 کے کوٹہ اور سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ اپنی بکنگ سمیت درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔


اس کے علاوہ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظور شدہ کوٹے کے مطابق عازمین کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں گی اور سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔


عازمین کی سہولت کے لیے وزارت نے لینڈ لائن نمبر 051-9218571 اور 051-9207519 کے علاوہ ای میل فراہم کی ہے، جہاں عازمین اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
ای میل ایڈریس: [email protected]

یہ ہدایات پرائیویٹ عازمین حج کو سفر کی تیاری اور عمل کی تفصیلات میں رہنمائی فراہم کریں گی تاکہ وہ آسانی سے اپنے سفر کی تیاری کر سکیں۔
 

Back
Top