
سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب دولت کے پجاری لوگوں کو مسند پر بٹھایا جاتا ہے تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی خبررساں ادارے کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر مبنی ایک رپورٹ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں شہباز شریف کے بیان کو پاکستان کی شکست تسلیم کرنے سے تشبیہ دی جارہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1616052916644716545
عمران خان نے کہا کہ جب کسی نظریے و عقیدے سے عاری ، دولت کے پجاری لوگوں کو مسندوں پر بٹھایا جائے گا تو اس طرح کے شرمناک نتائج برآمد ہوتے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1616052921912946689
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص(شہباز شریف) اس حقیقت کے ادراک سے بھی یکسر مرحوم ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے تصور پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد اورقربانیاں کیوں پیش کیں ، بلکہ محض بھارتی لابی کی تائید و خوشنودی کیلئے اہل کشمیر کی بے مثال جدوجہد آزادی جسے ایک لاکھ کشمیریوں نے اپنے خون سے سینچا ہے، کو بھی دفن کرنے پر آمادہ و تیار ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، پاکستان اپنا سبق سیکھ چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہیں جس کے نتیجے میں بیروزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں نکلا، نریندر مودی کو مثبت اور سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،دونوں ملکوں کی فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا، بھارت مذاکرات کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1i1h11h1.jpg