وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات سامنے آگئیں

3khanrussuaschedule.jpg


وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا شیڈول اور مصروفیات سے متعلق تفصیلات منظر عام پرآگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری کو دوروزہ دورے پر روس جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف ، حماد اظہر اور عامر کیانی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے شیڈول سے متعلق تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 23 فروری کو اسلام آباد سے ماسکو پہنچیں گے جہاں ایئر پورٹ پر روس کے وزیر خارجہ ان کا استقبال کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان کو ماسکو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، 24 فروری کا دن وزیراعظم کیلئے مصروف ترین دن ثابت ہوگا جس کا آغاز دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھنے سے ہوگا اور اس کے بعد دوپہر ایک بجے وزیراعظم روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان اپنے دورے کے دوران روسی نائب وزیراعظم، روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات سے ملیں گے، روسی حکام سے ملاقات کے دوران پاک روس تعلقات، توانائی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان اس دوران ماسکو میں اسلامی سینٹر کا دورہ کریں گے اور روس کے مفتی اعظم سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعظم کا روسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو اور روس میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہوگا۔

وزیراعظم روس میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد 24 فروری کی رات کو ماسکو سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، ماہرین اس وقت وزیراعظم کے دورہ روس کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں کہا جارہا ہے کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
While his excellency is visiting Russia, the rats here from PPPMLN will try to dislodge him. That's what billo rani just said lol. You know why I call the lovers of PPPMLN certified haramis? Because no one can be this dumb and ignorant. In the rule of corruption lies the deliverance for every harami who can't earn an honest buck.
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Parchi Sharif and Zardari dakoos were not respected by any country due to their corruption and lack of leadership.Imran is respected throughout the world because other countries can't blackmail.They know he is a genuine leader that is Russia is going to welcome him.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

اس وقت پاکستان کو کمزور کرنا ایک بین ا لاقوامی ایجنڈا ہے ،جس میں کچھ بد بخت پاکستانی جانے یا انجانے میں شامل ہو رہے ہیں مگر ڈیزل اور اس کے ہمنوا کرائے کے ٹٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں . الله کریم پاکستان پرآپنی رحمت کاسایہ سدا قائم رکهے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے . آمین​

 

Back
Top