روس

  1. Muhammad Nasir Butt

    خام تیل کی درآمد میں سست روی، روس پاکستان سے مایوس؟

    پاکستان کی جانب سے خام تیل کی درآمد کا عمل شروع کرنے میں سست پیش رفت پر روس نے مایوسی کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پرشکوک کا اظہار کرچکا ہے، روس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی...
  2. Rana Asim

    روس نے پاکستان کو ادھار تیل دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

    روس پاکستان کو ادھار تیل دینے پر راضی ہو گیا، سمرقند میں شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران روسی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہوئی ملاقاتوں میں تیل کی خریداری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے روس سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل خریدنے پر سنجیدگی...
  3. Muhammad Nasir Butt

    طالبان حکومت کا روس سے سستا تیل خریدنے کا فیصلہ

    بین الاقوامی پابندی برقرار ہونے کے باوجود افغانستان میں قائم طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی وارت صنعت وتجارت نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنےکا...
  4. Rana Asim

    روسی صدر پیوٹن اپنی عوام میں کتنے مقبول ہیں؟ سروے سامنے آگیا

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیا، یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد ایک سروے کیا گیا ہے، جس میں عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ آل رشیا پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کے شائع سروے رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روسی عوام کے اعتماد کی سطح گزشتہ ہفتے میں 1.2...
  5. Muhammad Nasir Butt

    روس سے تجارت کیلئے بھارتی کمپنیوں نے ایشیائی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا

    بھارتی کمپنیوں نے روس سے تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے ایشیائی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اجناس کی خریداری کیلئے بھارتی روپے میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ذرائع اور کسٹمز دستاویزات کے مطابق روس پر...
  6. S

    بھارت، سری لنکا کے بعد برازیل کا بھی روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان

    چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد لاطینی امریکی ملک برازیل کے صدر جیربولسونارو نے کہا ہے کہ برازیل سے جلد ہی سستا ڈیزل خریدے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل خریداری کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے اور امکانات یہی ہیں کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو سے ڈیزل خریدا جائے گا جو...
  7. Rana Asim

    ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی: عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

    چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی جو22کروڑ افراد کے لیے باعث شرمندگی ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ماضی میں جب بھی پاکستان میں حکومتیں ہٹائی گئیں ان کی وجہ کرپشن تھی، پہلی بار جب...
  8. Muhammad Awais Malik

    روس،سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کرچین کو سب سےزیادہ تیل بیچنے والا ملک بن گیا

    چین کی جانب سے روس سےخام تیل کی خرید میں اضافے کے بعد روس چین کو سب سے زیاد تیل بیچنے والا ملک بن گیا ہے،اس سے قبل چین سعودی عرب سے زیادہ تیل درآمد کرتا تھا۔ خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے روس سے تیل کی درآمد میں اضافے کے بعد روس پر عائد مغربی ممالک کی پابندیوں کے...
  9. Rana Asim

    یوکرین اور روس کے مابین جنگ کب تک چلے گی؟ نیٹو نے خبردار کر دیا

    یورپی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی برسوں تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کیونکہ روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کو 115 روز ہوگئے ہیں۔ جنگ کے دوران یوکرین کا ایک بڑا حصہ روس کے قبضے میں ہے جب کہ بڑے شہروں پر قبضے کے لئے لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کو روس کے خلاف ناصرف...
  10. Muhammad Awais Malik

    روس نے سستا تیل دینے سے انکار کردیا ہے، مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روس نے 2015 کے گیس پائپ لائن منصوبے کو بنیاد بنا کر سستا تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بیان سماء ٹی وی کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ روس نے پاکستان کی جانب سے تیل کی خریداری کی پیشکش پر جواب...
  11. S

    رعایتی نرخوں پر پیٹرول کی برآمدات سے روس نے 93 ارب ڈالر کما لئے

    روس نے رعایتی نرخوں پر پیٹرول کی برآمدات سے 93 ارب ڈالر کمائے،یہ آمدنی یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن کی برآمدات سے ہوئی۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف...
  12. Rana Asim

    روس و یوکرین جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں : بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ نے یہ بیان پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد...
  13. S

    روس کو رواں ماہ تیل اور گیس کی مد میں ریکارڈ آمدنی

    روس کو رواں ماہ تیل اور گیس کی مد میں ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے،روسی وزارت خزانہ کے مطابق روس کو رواں ماہ کی مدت میں تیل کی بلند قیمتوں کے باعث توقعات سے بڑھ کراضافی آمدنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ماہ جون میں اضافی 393 بلین روبل آمدنی ہونے کا امکان ہے،ترجمان روسی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ کے...
  14. Rana Asim

    کیا امریکا بھارت پر پابندیاں لگانے جا رہا ہے؟ سنگین نتائج کی دھمکی

    امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنا ہوں...
  15. Muhammad Awais Malik

    یوکرینی صدر زیلنسکی اہم مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں اہم اعلانا ت کردیئے ہیں، کیا اس کا مطلب ہے انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے؟ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں اہم مطالبات سے دستبردار ہونے اور روسی مطالبات پر بات چیت کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔...
  16. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے ثمرات ملنا شروع، اہم معاہدہ طے ہوگیا

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے واپس آنے کے بعد اس دورے کے خوشگوار اثرات سامنے آگئے ہیں، دونوں ملکو ں کے درمیان گیس اور گندم کی فراہمی سے متعلق اہم معاہدہ طے پاگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ میں روسی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان گندم اور گیس کی فراہمی سے...
  17. Muhammad Awais Malik

    شاہ محمود،روسی ہم منصب میں رابطہ،یوکرین سے تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےپر زور

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ہوا ہے جس میں روس سے یوکرین کے خلاف کشیدگی کو روک کر معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ گ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی ہم منصب سے گفتگو کے...
  18. S

    روس یوکرین تنازع پرغیرملکی سفیروں کی پریس ریلیز پرپاکستان کا سخت ردعمل

    پاکستان نے یورپی سفیروں کی طرف سے روس اور یوکرین تنازع پر جاری کردہ ایک پریس ریلیز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دفتر خارجہ نے ملک میں تعینات یورپی سفیروں کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز پر تشویش کا اظہار کیا جس میں پاکستان پر روسی...
  19. S

    روسی چینل کے تمام ملازمین نے جنگ کے خلاف احتجاجاً براہ راست استعفیٰ دے دیا

    روس کے چند آزاد ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام کے دوران استعفیٰ دیدیا جبکہ آخری ٹیلی کاسٹ میں حکومت سے ’’نو وار ‘‘کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر کئے جانے والے حملوں کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی...
  20. Rana Asim

    روس میں کوئی بروٹس موجود ہے جو پیوٹن کو قتل کر دے،امریکی سینیٹر

    امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، امریکی سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس موجود ہے۔ سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں "کرنل اسٹافنبرگ" جیسے کامیاب جرنل...