
مشہور مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نےتحریک انصاف اور قومی اسمبلی سے میرا استعفی مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس نے بھی میرے استعفیٰ کو اعتراضات کے ساتھ واپس ارسال کردیا ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر کو ٹیگ بھی کیا اور پنجابی میں اپنی لاچارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہن میں کی کراں"۔
https://twitter.com/x/status/1456192370031173640
یادرہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر پر ہی یہ اعلان کیا تھا کہا انہوں نے اپنی قومی اسمبلی نشست اور پاکستان تحریک انصاف سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کراچی کے حلقہ این اے 245 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔
واضح ہو کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aami1i1i1.jpg