
وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
اس موقع پر وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی کہ انہیں چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے، یہ تجویز سینئر وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور فروغ نسیم سمیت اکثریتی اراکین کی جانب سے دی گئی ۔
وفاقی وزراء کی تجویش کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب قوانین کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت پر نیم رضا مندی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہدایات جاری کیں کہ نیب قوانین میں غیر متنازع ترامیم کی جائیں تاکہ احتساب کی ساکھ کو بہتر بنایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک نئے چیئرمین نیب کی تقرری نہیں ہوجاتی تب تک موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنا کام جاری رکھیں گے اور اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے دوران جسٹس جاوید اقبال کو ہی دوبارہ چیئرمین نیب بنانے سمیت دیگر ناموں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اس معاملے پر مزید مشاورت آئندہ منگل کو ہونے والے ایک اجلاس میں کی جائے گی، اس اجلاس میں وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کابینہ اراکین کو نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے حتمی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر کی تردید کر تے ہوئے ٹویٹ جاری کر دیا۔ شہباز گل نے کہا یہ خبر درست نہیں ہے۔ براہ مہربانی درستگی فرما لیں۔
https://twitter.com/x/status/1443993968014921733
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/89LC66G/8.jpg
Last edited: