وزیراعظم کا ٹرین سے مسافر کی جان بچانے والے کانسٹیبل کیلیے اعلیٰ سول ایوارڈ

khan-a.jpg


وزیراعظم عمران خان نے چلتی ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچانے والے پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرنے والے شخص کی جان بچانے کے لئے تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی ہے، وزیر اعظم نے صدر عارف علوی سے سفارش کی جبکہ تمغہ شجاعت سال 2023 کے یوم پاکستان کے موقع پر دیا جائے گا۔


وزیر اعظم عمران خان نے کانسٹیبل کے بہادر اور شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے واقعہ کی ویڈیو بھی اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1428394661618634756
اس سے قبل آنسپکٹر جنرل سندھ کی جانب سے بھی کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے چلتی ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچائی تھی۔