
سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے عدالت پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ شہباز گل کی عدم پیشی پر عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
معاون خصوصی کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں اور تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں
نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب شہباز گل کے وکلاء نے جاری ورانٹ گرفتاری منسوخ کروانے کے لیے درخواست دائر کردی ۔
شہباز گل کی جانب سے احمد سعد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں یہ بتایا گیا کہ کلرک نے غلظ تاریخ نوٹس کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbazgill1.jpg