وزیراعظم گرین انقلاب منصوبہ،3 سالوں میں کتنے ارب روپے خرچ ہوں گے ؟

shehbaz-sharif-inqalaab.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کے گرین پاکستان منصوبے پر 3 سالوں کے دوران 5 روپے خرچ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ گرین انقلاب منصوبے پر عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے، منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہوگا، تکمیل کی تاریخ30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، منصوبے میں 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

یہ منصوبہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کےتحت مکمل ہوگا، اس منصوبے میں 24 چھوٹے پروگرامز کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں 3ہزار کسانوں کو 70کروڑ روپے سالانہ فراہمی،200 خوبانی کے شمسی ڈرائرز کی خریداری، 500 کسانوں کو سالانہ کھجور کیلئے شمسی ڈرائرز خریدنے کیلئے1کروڑ روپے کی فراہمی جیسے پروگرامز شامل ہیں۔

وزیراعظم گرین پاکستان انیشیوٹیو پورے پاکستان میں قابل عمل ہوگا، منصوبے کے تحت نجی انٹرپرینیورز کے ذریعے جدید مشینری کی خریداری کی جائے گی، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبے کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ منی لانڈرر یہ کیوں نہیں بتا رہا کہ یہ نام نہاد جدید شمسی توانائی مشینری یعنی سولر پینلز کی امپورٹ کا ایکسکلوسو لائسنس پاکستان میں صرف اس کے منی لانڈرر چھوکرے سلمان شہباز کے پاس ہے . اب ہو گا کیا؟؟
پچھلے سولہ ماہ میں مختلف ٹھیکوں میں اس باپ بیٹے نے جو کمیشن وصول کیا ہے وہ ساری رقم ان سولر پینلز کی امپورٹ کے بہانے آرام سے باہر منتقل کر دی جائے گی . سونے پر سہاگہ اس ٹھیکے میں بھی کمیشن الگ اور گورنمنٹ کو منہ مانگے دام سولر پینلز بیچنے کا منافع الگ . لوٹ کے کھا گئے یہ شریفے اور زرداری اس بدقسمت ملک کو
قائد اعظم نے ایسے ہی نہیں کہا تھا کہ بزنسمین اس ملک کا کوئی انتظامی اور سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا