battery low
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1912828590015615467
https://twitter.com/x/status/1912826826449403953
پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزرا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور ایک نجی ٹی وی چینل کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں 2025 کے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق الزامات پر ایک ارب روپے ہرجانہ اور عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا معاملہ جو ابھی تک خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور ہی نہیں ہوا، اس پر وفاقی حکومت سے معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،
جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایک ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مجوزہ معدنیات قانون سازی کے سلسلے میں معاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو “بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور سیاسی مقاصد کے تحت لگائے گئے” قرار دے کر سختی سے رد کر دیا ہے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/4yzgCLp8/aliaa.jpg
Last edited: