خیبرپختونخوا حکومت کا جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت کو شہید ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت کو شہید صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرے گی۔ یہ فیصلہ صحافی اطہر کاظمی کے سوال پر کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ نے عملدرآمد کا وعدہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1904247150432711095
وزیر اعلی علی امین کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر نہیں عملی کام والا ہوں مقابلہ کرکے دیکھائیں، صوبے میں ٹیکس کم کرکے بھی 50 فی صد سے زائد ٹیکس انکم بڑھائی، 169 بلین سرپلس، 50 ارب قرضہ اتارا، 30 ارب اینڈومنمنٹ فنڈ، میں رکھے، تعلیمی وظائف میں اضافہ کیا، صحت کارڈ اور ہیوی ٹرانسمشن لائن سمیت دیگر کام کیے،
https://twitter.com/x/status/1904320487288655995
انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی ایک بہادر خاتون ہیں، میں اور بشری بی بی ڈی چوک سے جانے والے آخری لوگ تھے۔ جب ڈی چوک میں ہم پر حملہ ہوا تو انھوں نے کہا آپ بیشک چلے جائیں، میں آخر تک ان کے ساتھ رہا، گولیاں چل رہی تھیں میں نے بشری بی بی کو ریسکیو کرنا تھا۔جو لوگ باتیں کرتے ہیں وہ کہاں تھے؟ کیوں عمران خان کی بیوی کے ساتھ وہاں نہیں آئے؟
https://twitter.com/x/status/1904302166787125600