وزیراعلیٰ مریم نواز نے پشاور سے منسوب جعلی فوٹو والا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

fakeh1i1h21.jpg

خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ، مریم نواز نے پرانی تصویر والی ری ٹویٹ شیئر کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کامیڈین مصطفیٰ چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پرانی تصویر کو ری ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں عید الاضحیٰ کے بعد ایک گلی خون سے بھری ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عید کا چوتھا دن ہے اور میرے پشاور میں صفائی کا آج چوتھا دن ہے، مریم نواز شریف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شیئر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1803740913434591510
سوشل میڈیا صارفین نےاس ٹویٹ کی حقیقت بیان کی اور 11 جولائی 2022 میں ایکس پر شیئر کی گئی اس تصویر والی ٹویٹس کو ری شیئر کیا۔

صحافی سلمان درانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر دو سال پہلے کی اور کراچی کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803748740538270161
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ورک شاہزیب نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کیلئے کہیں سے بھی تصاویر نکال کر شیئر کردیتے ہیں، کیا نیا جھوٹی خبریں پھیلانےو الا قانون ایسی ٹویٹس کرنے والوں پر عائد ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1803744655651066181
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کیجانے والی یہ تصویر جعلی ہے اور پہلے اسے کراچی میں دو سال قبل عید کے دنوں میں ہونے والی بارشوں کےدوران شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ قربانی کیےگئے جانوروں کا سارا خون سڑکوں پر بکھر گیا ہے اور اب اس تصویر کو پشاور سے منسوب کرکے پھیلایا جارہاہے۔
https://twitter.com/x/status/1803818416404373548 https://twitter.com/x/status/1804158635477450844 https://twitter.com/x/status/1804194426111078669 https://twitter.com/x/status/1804452943808147829
 
Last edited by a moderator:

Back
Top