وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا گنے کے کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان

buzdar-kissan112.jpg


پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے بڑا اقدام سامنے آگیا، گنے کی فصل کی فی من قیمت ‏‏225 روپے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اس سال گنے کی فصل کے لیے کم از کم قیمت ‏‏225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کی بجائے 110-120 روپے ملتے تھے، ‏اور وہ بھی کئی کئی ماہ بعد دیے جاتے تھے ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین ‏اور بروقت معاوضہ ملا۔

https://twitter.com/x/status/1454796828701044739
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی کسانوں کو واپس ‏دلوائے، فصل کے معاوضے کی 'بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی' کا قانون بھی بروقت اور کٹوتی کے بغیر ‏ادائیگییوں کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کسانوں کے حقوق کے حوالے سے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ‏ہے۔

https://twitter.com/x/status/1454796830596898818
 

Back
Top