وزیراعلیٰ پنجاب کو لفظ " کالعدم"ہٹانے کیلئے سمری ارسال

kaladam-11.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نام ساتھ لگنے والا کالعدم کا لفظ ہٹانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سمری ارسال کر دی گئی، سمری میں کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی کمیٹی میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات شیئر کی گئیں ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جو سمری وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی گئی ہے اس میں حکومتی کمیٹی اور کالعدم ٹی ایل پی کے مابین حالیہ احتجاج کے بعد ہونے والے معاہدے کے تحت تنظیم کو غیر قانونی اور عسکری گروہ قراد دیئے کے معاملے پر بات کی گئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کا اس سمری میں کہنا ہے کہ سب کیبنٹ برائے امن و امان پنجاب نے ٹی ایل پی کے نام کے ساتھ سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ کہا پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد اس حوالے سے وفاق سے فیصلے پر نظر ثانی کی سفارش کی جائے۔


یاد رہے کہ معاہدے میں کیے گئے حکومتی وعدے کے مطابق پہلے بھی کالعدم ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنان کو رہا کیا گیا تھا جب کہ آج بھی 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہی نہیں ٹی ایل پی کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے بھی نکالنے کی منظوری دی گئی ہے۔
 

Back
Top