وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں شریک ہونگے. بزنس فورم پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بڑھانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
فورم وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے منقعدہ کیا جارہا ہے، فورم میں 67 پاکستانی جبکہ 150 تاجک کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔

فورم میں شریک کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعت، فارماسوٹیکل، ایگریکلچر، مائننگ، ٹورازم، لاجسٹکس کے شعبے سے ہے۔
وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے، پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔









- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3k0zdbW/khan.jpg
Last edited by a moderator: