وزیر اعظم سے چینی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات،سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی

8.jpg

وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد سے ملاقات کی، کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نونگ رانگ بھی چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزراء حماد اظہر، شوکت ترین، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

https://twitter.com/x/status/1437356226011074560
چینی کمپنیوں کے وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1437356231543361538
https://twitter.com/x/status/1437356235704111106
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تیزی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ انتظامی کارروائیوں کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1437356241802735618
https://twitter.com/x/status/1437356246437400581
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے پاکستان ہمسایہ ملک سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت میں کردار ادا کر سکتی ہیں، ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکے لیے ماہانہ اجلاس کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔