
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے آبائی گاؤں جھانگارہ میں ایک حاملہ خاتون ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر انتقال کرگئی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مذکورہ واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھانگارہ کے اسپتال میں ایک حاملہ خاتون ڈیلیوری کیلئے پہنچی مگر ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔
خاتون کے اہلخانہ نے خاتون کی میت لے جانے کیلئے ایمبولینس کی دستیابی کی جدوجہد کی مگر انہیں ایمبولینس بھی میسر نہیں آئی جس کے باعث ورثاء خاتون کی لاش کو ایک پرائیویٹ کار میں لے کر روانہ ہوئے۔
حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے گھر کے ساتھ اسپتال کو تالے لگے ہوئے ہیں ڈلیوری کے لیے آئی خاتون تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہارگئی۔
https://twitter.com/x/status/1458056035726409734
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی قاتل حکمران جماعت سندھ سے غربت کی بجائے غریب کش منشور پر عمل پیرا ہیں وزیراعلیٰ سمیت پوری پارٹی کے ٹھگ صرف این آئی سی وی ڈی کا طواف کرتے رہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7hallemsha.jpg