
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ وزیراعظم بنا تو300 یونٹ تک بجلی مفت کردوں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا ایک منشور ہوتا ہے، ہمارا بھی منشور تھا جس میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے اس کے علاوہ کسان کارڈ بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومتوں یا وزارتوں کے خواہش مند نہیں ہیں بس یہ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل ہوجائیں، سندھ میں غریب طبقے کو مفت سولر فراہمی کا آغاز کررہے ہیں،معاشی بحالی کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی غلطیاں پھر نہیں دہرانی چاہیے، اے پی سی میں سنی سنائی باتیں نہیں ہوں گے، ماضی کے چند فیصلوں کی وجہ سے دہشت گردی سے نمٹا نہیں جاسکا، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کا مقامہ کرنا ہے، جس دن پاک افغانستان مسائل حل ہوگئے ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bialah11i1h13.jpg