وفات پانیوالوں کے شناختی کارڈ منسوخی کے طریقہ کار پر نادرا تنقید کی زد میں

pakistan_91631089.jpg

نادرا نے ااہم عوامی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں 70 لاکھ شہریوں کی فوتگی کا اندراج یونین کونسلز کے شہری رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں موجود ہے، لیکن قریبی رشتہ داروں نے نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی نہیں کرائی، جو کہ ایک قانونی تقاضا ہے

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کا مزید کہنا تھا کہ نادرا دستیاب موبائل نمبرز پر ائس ائن ائس بھیج رہا ہے۔ مرحوم کے قریبی رشتہ دار یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین میں سے کوئی ایک فوری طور پر کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر کسی فیس کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں

نادرا نے مزید کہا کہ اگر یہ کارروائی نہ کی گئی تو متوفی کے قریبی رشتہ داروں یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین کو اپنی شناختی دستاویزات کی نادرا میں پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر فوتگی کا اندراج غلط ہے تو براہ کرم متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ کی تصحیح کروائیں۔
https://twitter.com/x/status/1898234257522229658
احمد وڑائچ نے اس پر رعمل دیا کہ بندے کا انتقال ہو گیا، اہلخانہ نے یونین کونسل میں رجسٹریشن کرا دی، ایک سسٹم میں ریکارڈ درج ہو گیا، سسٹم آن لائن ہے۔ وہاں سے ڈیٹا لے کر خود ہی شناختی کارڈ کینسل کر دو۔ شہریوں کا نادرا سنٹر بلا کر ذلیل کرنا لازم ہے؟
https://twitter.com/x/status/1898341915805749755
سعود سمیع نے کہا کہ جب ریکارڈ CRMS میں موجود ہے کہ یہ افراد فوت ہو گئے ہیں تو آپ خود ہی شناختی کارڈ منسوخ کردیں۔ رشتہ داروں نے جب یونین کونسل کی سطح پر اطلاع دے دی ہے تو یہی کافی ہونی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1898383154764771839
راشد عباسی نے ردعمل دیا کہ دھرا طریقہ کار اپنانے کا کیا فائدہ؟؟؟ جب نادرا کے سسٹم میں فوتگی کا ریکارڈ درج ھو جاۓ تو خود کار نظام کے تحت شناختی کارڈ بلاک کر دیں۔
https://twitter.com/x/status/1898356048513114145
ایک صارف نے لکھا کہ اندازہ کریں کسقدر بونگے لوگ ان اداروں پر مسلط ہیں اس ٹویٹ کا خلاصہ یہ ہے کہ فوتگیوں کا اندراج ہے لیکن شناختی کارڈ منسوخ نہیں کیے جا رہے کیونکہ فوتگی کا اندراج نہیں
https://twitter.com/x/status/1898316646298841291
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
So basically , they are hell bent on turning latest technology into bureaucratic paperwork of the 90s.
We have the data , but please come and stand in line .
 

Back
Top