وفاقی حکومت کاعمران خان کامنصوبہ گرین پاکستان کے نام سے جاری رکھنے کافیصلہ

10trreeprojejctkj.png

وفاقی حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی رہنمائوں سے ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12 جون کو ایوان زیریں میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے دوراقتدار میں شروع ہونے والے انقلابی بلین ٹری پروگرام کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور میں شروع کیے گئے انقلابی ٹین بلین ٹری سونامی کا نام گرین پاکستان کر کے جاری رکھا جائے گا۔ گرین پاکستان پروگرام نامی اس منصوبے کے بجٹ میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منصوبہ کے لیے بجٹ میں 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24ء میں گرین پاکستان منصوبے کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ اب تک 29 ارب 56 کروڑ روپے کے اخراجات کیے جا چکے ہیں۔ 2019ء میں ایکنک نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی منظوری دی تھی اور یہ منصوبہ 125 ارب 18 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی گزشتہ حکومت میں اس منصوبے کا نام بلین ٹری سونامی سے بدل کر گرین پاکستان کر کے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ماہ جون 2024ء تک اس منصوبے پر 26 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری منصوبہ ستمبر 2019ء میں شروع کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 2015ء میں خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی حکومت نے شروع کیا تھا جسے بلین ٹرین سونامی کا نام دیا گیا اور اس کا ٹارگٹ 2018ء میں مکمل ہو گیا تھا۔ ستمبر 2019ء میں اس منصوبے کو قومی سطح پر 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس کے تحت 2023ء تک 3 ارب 20 کروڑ جبکہ 2028ء تک 10 ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
تو دو سال سے کتنے لوگوں کو کرپشن میں جیل میں ڈالا بلین ٹری کیس میں؟؟؟
یار اگے جو اندر ڈالے ہووے ہیں ان کی چیکیں بھی تم ماری جا رہے ہے - تمہاری وہ چیکیں پہلے مٹھی کروالیں - پھر ادھر بھی آجایں گے جلدی کی بات کی ہے - نیب میں کیس کھلے ہوے ہیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے آرڈر اشو ہیں - پشاور ہائی کورٹ نے سٹے ڈالا ہوا ہے - اسے ختم کروا کے شروع کریں گے جی - ابھی اندر رکھنے کے لئے دوسرے سو کیس ہیں
 
nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
گڈ سٹپ تب ہوتا اگر نام تبدیل نہ کرتے۔۔ ۔ لیکن یہ بھی خیر ہے۔۔ یہ اس منصوبے کا نام نواز شریف گرین پلانٹس پراجیکٹ رکھ سکتے تھے۔
bro this is politics.. Imran Khan nai bhi her puaray mansoobay ka naam aa ker naya pakistan ya insaaf rakh dia tha.. but whatever project is good for Pakistan should be continued..

woh kehtya hain na.. Naam mai kia rakha hia :p
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
یار اگے جو اندر ڈالے ہووے ہیں ان کی چیکیں بھی تم ماری جا رہے ہے - تمہاری وہ چیکیں پہلے مٹھی کروالیں - پھر ادھر بھی آجایں گے جلدی کی بات کی ہے - نیب میں کیس کھلے ہوے ہیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے آرڈر اشو ہیں - پشاور ہائی کورٹ نے سٹے ڈالا ہوا ہے - اسے ختم کروا کے شروع کریں گے جی - ابھی اندر رکھنے کے لئے دوسرے سو کیس ہیں

یدھی دے بیغیرتوں کی نیت یہ ہے کہ نیازی باہر نہ آئے کیونکہ کوئی بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا

اگر کرپشن کیسز تھے بیغیرتو تو عدت کیس میں کیوں سزا دلوائی؟

بیغیرت کہیں کے

٭نوٹ - ساری تعریفیں آپ کے لئے نہیں بلکہ عاصم یزید اور اس کے ٹاؤٹس کے لئے ہیں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یدھی دے بیغیرتوں کی نیت یہ ہے کہ نیازی باہر نہ آئے کیونکہ کوئی بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا

اگر کرپشن کیسز تھے بیغیرتو تو عدت کیس میں کیوں سزا دلوائی؟

بیغیرت کہیں کے

٭نوٹ - ساری تعریفیں آپ کے لئے نہیں بلکہ عاصم یزید اور اس کے ٹاؤٹس کے لئے ہیں
کرپشن پر بھی سزا دلوائی ہوئی ہے نا یار -- تمہیں نہیں پتا ؟؟
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کون سی؟ تین ارب کا توشہ خانہ کا تحفہ دو کروڑ میں لینے والی سزا؟؟؟؟
جیڑی وی اے -- کرپشن وچ سزا ہوئی ہوئی اے -- چور ثابت ہو چکیا ہے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
جیڑی وی اے -- کرپشن وچ سزا ہوئی ہوئی اے -- چور ثابت ہو چکیا ہے
چور ثابت کرنے کے لئے یزید کو نیازی کے وکیلوں کو باہر نکالنا پڑا

ایک بھی چوری کا مضبوط کیس ہوتا تو دہشت گردی، غداری اور عدت جیسے کیس نہ کرنے پڑتے یزید کو

عدت جیسا کیس تو شریف فیملی اور عاصم یزید کے علاوہ کوئی بھی نہ کرتا شاید
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
bro this is politics.. Imran Khan nai bhi her puaray mansoobay ka naam aa ker naya pakistan ya insaaf rakh dia tha.. but whatever project is good for Pakistan should be continued..

woh kehtya hain na.. Naam mai kia rakha hia :p

کس منصوبے کا نام نیا پاکستان رکھا تھا؟

بے نظیر انکم سپورٹ کا پروگرام احساس پروگرام رکھا تھا لیکن احساس پروگرام بے نظیر سکیم سے بہت بڑا اور وسیع پروگرام تھا اور خاص کر کسی سیاستدان کے نام پہ نہیں تھا۔