
وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کا خود بھی دورہ کر چکے ہیں اس لیے انہیں حالات کا بخوبی اندازہ ہے، اعلانات ہو رہے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا:وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مالی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے وفاق کے غیرسنجیدہ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں لیکن وفاق کی سنی ان سنی کی پالیسی ہمارے لیے تعجب کا باعث ہے جس کی وجہ سے صوبے میں تمام کام ٹھپ ہو چکے ہیں جبکہ ہمارے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے بھی نہیں رہے۔
https://twitter.com/x/status/1615760831865815042
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی بحران کے باعث ترقیاتی کام بند ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کا درد محسوس کرتے ہیں جس پر ان کے شکرگزار ہیں! وہ ہمارے مسائل سمجھتے ہیں لیکن محکمےرکاوٹ بنے ہیں، متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کر کے بلوچستان کے مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مل جائے تو شدید سردی کے موسم میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین جو بحالی کے منتظر ہیں انہیں ہم خود سنبھال سکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا خود بھی دورہ کر چکے ہیں اس لیے انہیں حالات کا بخوبی اندازہ ہے، وفاق کی طرف سے اعلانات ہو رہے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وفاق کے انہی رویوں کی وجہ سے احساس محروم پیدا ہوتا ہے، بارہا ہم نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا شیئر دیا جائے بھیک نہیں، تاخیر کی گئی تو معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں جبکہ وزیراعظم سے اپیل ہے پی پی ایل سے بھی صوبے کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک ایران سرحدی چکاب سیکٹر پنجگور میں سیکورٹی فورس کے کانوائے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیٹوں نے مادر وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12bazxinjomaaaaliii.jpg