وٹس ایپ گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی خبر دینے پرپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

whatsh111.jpg

وٹس ایپ گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی خبر دینے پر اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویژن میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ وائرل کی تھی۔

سب انسپکٹر کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1887020278129012818
سعید بلوچ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا جھوٹی خبروں کے خاتمے میں فائدہ ہو نہ ہو لیکن پولیس کو فائدہ لازمی ہوگا، نجانے کتنے مقدمات بنیں گے اور لوگ لاکھوں دے کر جانیں چھڑائیں گے، لوگ ایک دوسرے سے مذاق کروا کے مقدمات بنا کر بھی بلیک کر کے مال بنائیں گے، یہ قانون عنقریب وبال جان بنے گا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک شخص سے متعلق جھوٹی خبر شئیر کرکے اسکی زندگی خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔
 

Back
Top