
پاکستان بھر کے وکلاء نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف تحریک کا آغاز کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دھمکی کراچی میں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے وفاقی آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء کنونشن میں سامنے آئی، سٹی کورٹ کراچی میں ہونے والی اس کنونش میں وکلاء کے دھمکی دی ہے کہ چاروں صوبوں کے وکلاء ملک گیر تحریک چلائے گی۔
کنونشن میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس کے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت سینئر و دیگر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کسی عہدیدار نے شرکت نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1846118377389224118
وکلاء کنونشن میں مجوزہ آئینی ترامیم کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے اگر یہ ترامیم منظور کی گئی تو ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ حکومت کے غیر آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف تحریک چلاسکتے ہیں،وکلاء خون دیں گے مگر ایسی کوئی ترمیم یا آئینی عدالت کا قیام نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بھی صحیح فیصلہ نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1846119307052253447
وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان کا ذاتی ایجنڈا ہسکتا ہے، ہم ذاتی مسئلے پر آئینی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئینی ترامیم آئین و قانون سے متصادم ہیں،یہ ترامیم نہیں کررہے بلکہ سپریم کورٹ کو تالا لگانے جارہے ہیں، جس عدالت کی تعیناتی ہوگی وہ عدالت بھی سیاسی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1846503912590770319
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wohkalah11.jpg
Last edited by a moderator: