وکیل کا قتل: بلوچستان پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

آئی جی بلوچستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی، جس کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، متعدد نوٹسز کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان کی پولیس ہاتھی کو پٹواری گدھا اور پٹواری گدھے کو شیر ثابت کرنے کی بدرجہ اتم صلاحیت رکھتی ہے

اس رپورٹ سے تو لگتا ہے کہ یہ عدالت کیس ختم نہیں کرے گی . زیادہ سے زیادہ کچھ روز کی حفاظتی ضمانت دیکر خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کر دے گی . خان کی سیکیورٹی کا کیا ہو گا؟ اس پر کسی حکم کے جاری ہونے کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا