
فاسٹ بالر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹایرمنٹ کا اعلان کردیا- وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،
ٹویٹ میں لکھا ایک ناقابل یقین سفر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا، پی سی بی، میری فیملی، کوچز، مینٹرز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔
وہاب ریاض اب اپنا ٹائم فرنچائز کرکٹ کو دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1691695647773348281
وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ اور 91 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے،ایک وقت وہ بھی تھا جب وہاب ریاض تینوں فارمیٹس میں پاکستانی بولنگ کی ضرورت تھے لیکن پھر وہ وقت بھی آ گیا جب انھوں نے خود کو محدود اوورز کی کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تو سینٹرل کنٹریکٹ بھی ہاتھ سے نکل گیا۔
2016 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نووکٹوں کی جیت میں وہاب ریاض کی بولنگ نے فیصلہ کُن کردار ادا کیا تھا،انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 137 رنز بنا سکی تھی۔ وہاب ریاض نے کپتان اوین مورگن، جوس بٹلر اور ڈیوڈ ولی کی وکٹیں صرف اٹھارہ رنز کے عوض حاصل کیں اور ’مین آف دی میچ‘ قرار پائے تھے۔
پاکستانی ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی شکست کے خطرے سے دوچار تھی۔ ایک موقع پر اس کی چھ وکٹیں صرف 155 رنز پر گِر چکی تھیں،ایسے میں وہاب ریاض کی بیٹنگ کام آئی تھی جنھوں نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے قیمتی 47 رنز کا اضافہ کیا اور پھر سہیل خان کے ساتھ مزید 33 رنز بنا ڈالے۔
پاکستانی ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی شکست کے خطرے سے دوچار تھی۔ ایک موقع پر اس کی چھ وکٹیں صرف 155 رنز پر گِر چکی تھیں۔
ایسے میں وہاب ریاض کی بیٹنگ کام آئی تھی جنھوں نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے قیمتی 47 رنز کا اضافہ کیا اور پھر سہیل خان کے ساتھ مزید 33 رنز بنا ڈالے۔
وہاب ریاض 28 جون 1985 کو پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے مشہور ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کی،وہاب ریاض کی شادی زینب چوہدری سے ہوئی،قومی کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wahab-riaz-rt-pakistan-a.jpg
Last edited by a moderator: