
پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر کردہ ویب سیریز "برزخ" میں ہم جنس پرستی کے رجحانات کو فروغ دینے پر شائقین شدید برہم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اور بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر19 جولائی کو پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز "برزخ" کی پہلی قسط نشر کی گئی، سیریز کی دوسری قسط 23 جولائی اور تیسری قسط 26 جولائی کو ریلیز ہوئی، پہلی اور دوسری قسط میں جن شائقین نے سیریز کوپسند کیا تیسری قسط نے انہیں شائقین کو شدید مایوس کردیا بلکہ شائقین کی جانب سے تیسری قسط میں ہم جنس پرست رجحانات دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1817521292909621492
تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کو ایک دوسرے میں دلچسپی لیتا ہوا دکھایا گیا ہے، ان دونوں مرد کرداروں کو متنازعہ اور معیوب جنسی رجحانات رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، شائقین نے ان مناظر کو دیکھ ہدایت کار پر غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817493955790967097
https://twitter.com/x/status/1818668777615073554

سیریز میں فواد خان اور صنم سعید کو سوتیلے بہن بھائی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ہمسفر کی اس مرکزی جوڑی کو بہن بھائی کے روپ میں دیکھنے پر بھی شائقین افسردہ نظر آئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے "بائیکاٹ برزخ" کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا اورایسی سیریز میں فوادخان، صنم سعید اور دیگر اداکاروں کی جانب سےاداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1818380778759496090
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6barajajalbgt.png