ویرات کوہلی کے خلاف بھارت میں گالیوں سے بھرا ٹرینڈ ٹاپ پر

virat-diwali-shami111.jpg

ویرات کوہلی کے خلاف بھارت میں گالیوں سے بھرا ٹرینڈ ٹاپ پر۔۔ ویرات کوہلی نےگزشتہ روز نہ صرف محمد شامی کے حق میں بولے تھے بلکہ انہوں نے دیوالی پر بھی عوام سے پٹاخے نہ چلانے کی اپیل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ویرات کوہلی کے خلاف ایک نازیبا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے جس کی وجہ ویرات کوہلی کا محمد شامی سے متعلق بیان دینا اور عوام سے دیوالی پر پٹاخے چلانے کی بجائے صرف دیا جلانے کی اپیل کرنا ہے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے محمد شامی کے حق میں بیان دیا کہ کہ مذہب کی بنیاد پر کسی پر حملہ کرنا ایک گھٹیا عمل ہے، وہ ایسے فضول لوگوں پر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیں گے۔


بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بزدل لوگ بیٹھے ہیں جو جس کو چاہتے ہیں ہدف بنا دیتے ہیں۔

صرف یہی نہیں گزشتہ روز ہی ویرات کوہلی نے دیوالی کے موقع پر عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دیوالی پر کریکر مت چلائیں، آتشبازی نہ کریں بلکہ صرف چراغاں کریں اور ماحول کو محفوظ کریں۔


ویرات کوہلی کے اس بیان پر بھارتی غصہ میں آگئے اور ویرات کوہلی کے خلاف ایک گالیوں سے بھرا ٹرینڈ چلادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ پرپہنچ گیا۔

FC-FEip-XEAIz4ai.jpg


ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کہ ویرات کوہلی منافق ہے، ہمیں کہہ رہا ہے کہ آتشبازی نہ کریں ، اسے تب ماحول کا خیال نہیں آیا جب انوشکا شرما کی سالگرہ پر آتشبازی کررہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1454501171805130767

ایک بھارتی نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

https://twitter.com/x/status/1454502636519002113
ایک نے کہا کہ ویرات کوہلی ہیلووین، گڈفرائیڈے، کرسمس ، تھینکس گیونگ سمیت سب تہوار منانا چاہتا ہے لیکن ہولی اور دیوالی نہیں منانا چاہتا کیونکہ وہ اس کلچر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

https://twitter.com/x/status/1454509015803723784
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1454511982464274437 https://twitter.com/x/status/1454506138389467139 https://twitter.com/x/status/1454508058420256768 https://twitter.com/x/status/1454506759402311682 https://twitter.com/x/status/1454504918543261704
بعض بھارتیوں نے اس ٹرینڈ کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنی چاہئے، ہم اتنی جلدی یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ویرات کوہلی کی بھارت کیلئے بہت خدمات ہیں اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے بھارت کو کئی میچز جتوائے ہیں۔

اس بھارتی گالیوں بھرے ٹرینڈ پر ایک پاکستانی نے ردعمل دیا کہ ویسے انڈیا ہو یا پاکستان اپنے پلییرز اور اسٹارز کو اسمان سے زمین پر لانے اور زمین سے آسمان پر پہنچانے میں وقت نہی لگاتے۔ یہ پورا خطہ ہی انتہائی جذباتی ہے ابھی ویرات کوہلی کےحوالےسےخبریں آنے کی دیر تھی کہ پورےانڈیامیں ویرات کوہلی کے خلاف گالیوں بھرےٹرینڈز کا آغاز ہوگیاہے

https://twitter.com/x/status/1454529629226741762
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مودی سرکار کس کا سافٹ وئیر اپڈیٹ کرے گی، کوہلی کا یا عوام کا!؛
 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
You may say whatever about Virat Kohli but he's a great batter (the term batsman is not gonna be used anymore). As a captain, he backed up not just Mohammed Shami but earlier this year another Muslim athlete named Mohammed Siraj. Many right wingers in India turned Kohli into a symbol of national prestige and annihilator of Pakistan, however due to his liberal ideas and hugging Pakistani athletes, now he's been turned into a devil.

Even though whatever he said about Diwali is India's internal matter but I do find some sort of double standards in his approach. I mean, why enjoying fireworks on other occasions if you usually think/say it creates pollution ?

Honestly speaking the match on October 24 has unmasked bigotry and hypocrisy in both the nations. Comments by Sheikh Rasheed Ahmed and Waqar Younis were disturbing, pathetic and disastrous; even though Younis would apologize afterwards due to public outrage.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سناتھا کہ انڈین تو ہم سے بہت زیادہ پڑھے لکھے اور مہذب ہیں۔ شاید درست بھی ہے مگر سوشل میڈیا پر تو وہی ماحول ہے جو آجکل لبیک والوں نے گورنمنٹ اور لبرلز کے خلاف بنایا ہوا ہے شریف شہریوں کو ننگی گالیاں اور جہنم کی بددعائیں بھری ہوتی ہیں بہت سارے ولاگرز بھی اگ آے ہیں اب تو
ویسے کوہلی دلیر بندہ ہے آج وہ دوبارہ شامی کو کھلانے جارہا ہے البتہ پانڈیا اور چکرورتی باہر ہونگے
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1454529629226741762
وڈے دلے نے بھی کہا تھا، کہ پاکستانی، اور گاؤ موتر والے ایک جیسے ہیں
ایک جیسے پہنتے ہیں، اور جیسا کھاتے ہیں
وڈے دلے کی یہ بات ہے بھی سہی،،اب اللہ خیر کرے کہ آصف علی، اور بابر اعظم کسی میچ میں فیل نہ ہو جائیں
ورنہ تو گاؤ موتر کے سنگیوں نے اُن کا وہ حال کر نا ہے،، جو ویرات کو ہلی کا ہو رہا ہے