
ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھارتی ویزوں کا اجراء نا ہونے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) خط لکھ کر بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جانے والی ٹیم کیلئے تاحال ویزے نا جاری کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
پی سی بی نے خط میں ہوسٹ ممبر ایگریمنٹ کا حوالہ دے کر یاددہانی کروائی اور اپنے خدشات و تحفظات کا اظہارکیا ، پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال کے دوران بار بار اس ایشو کے بارے میں آواز اٹھائی گئی، تاہم ہمارے تحفظا ت پر کسی نے دیہان نہیں دیا۔
پی سی بی کے مطابق آج صورتحال یہاں پہنچ گئی ہے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں مگر پاکستانی اسکواڈ کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں،یہ بھارت کا مایو س کن رویہ ہے، ویزے نا ملنے کی وجہ سے غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جارہی ہے اور پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل 2روز یو اے ای میں قیام کرنا تھا، ویزے جاری نا ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کا دورہ یو اے ای متاثر ہوا اور منسوخ کرنا پڑا، بھارتی حکام سے رابطہ کرنے پر 24 گھنٹوں میں ویزےجاری ہونے کا جواب ملا مگر افسوس کہ تاحال کوئی پیش رفت یا ویزوں کا اجراء نا ہوسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pcbiccettvia.png