ویڈیو شئیر کرنے پر منصور علی خان اظہر مشوانی پر برہم، ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

delii11.jpg


نجی ٹی وی چینل نے برطانیہ سے آئی ایک خبر جس میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانوی عدالت نے شہبازشریف اور سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ الزامات سے بری کردیا ہے اور انکے منجمد اکاؤنٹس بحال کردئیے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نجی ٹی وی چینلز کے کئی اینکرز نے پروگرام کئے جن میں ایکسپریس نیوز کے منصور علی خان بھی شامل تھی جن کا دعویٰ تھا کہ شہبازشریف اور سلیمان شہباز کو لندن کی عدالت سے کلین چٹ مل گئی ہے۔

بعدازاں یہ خبر غلط نکلی اور این سی اے کا حکم نامہ منظر عام پر آگیا جس کے مطابق شہباز شریف کا اس آرڈر میں کوئی ذکر نہیں جبکہ سلیمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بحال کردئیے گئے ہیں جو 2 سال سے منجمد تھے۔

https://twitter.com/x/status/1442793183067443201
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیک نیوز پھیلانے والوں صحافیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جن میں منصور علی خان بھی شامل تھے۔

اظہر مشوانی نے منصور علی خان کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں منصور علی خان کا کہنا تھا کہ اگر میری خبر غلط ثابت ہوجائے تو میں صحافت چھوڑدوں گا، اگر میری خبر پچھلے 10 سال کی کوئی غلط ثابت ہوجائے تو تب بھی صحافت چھوڑدوں گا۔

اس کلپ میں منصور علی خان کا وہ سیگمنٹ بھی شامل تھا جس میں وہ شہبازشریف کی بریت کی خبر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442855927405760515
اظہر مشوانی یہ ویڈیو منصور علی خان کو ٹیگ کرکے پوچھتے ہیں کہ میرے منصور علی خان کیا ارادے ہیں؟

اس پر منصور علی خان بھڑک اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے بزدار کے نا اہل کارکن، یہ پڑھیں اور اب کوئی کام کر لیں۔ آپ کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے کاموں کے لیے رکھا ہوا ہے اور آپ یہاں اپنی زاتی دکانداری کرنے لگے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1442889848419880963
اظہر مشوانی جواب میں منصور علی خان کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ پانامہ رانی کے انتہائی محنتی اور اہل کارکن۔۔۔۔ آپ کو ایکسپریس نیوز نے اینکری کے لیے رکھا ہوا ہے اور آپ نون کی ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں۔۔ پروگرام میں آپ نے دعوی کیا کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری قرار دےدیا گیا ہے۔۔ جبکہ فیصلےمیں ایسا کچھ نہیں

https://twitter.com/x/status/1442901836130754562
اظہر مشوانی نے مزید کہا کہ ویسے فریج سے نکال کے کی گئی باسی جگتوں کا مزہ نہیں آیا ۔لگتا ہے گالیوں اور پانامہ رانی کی تعریفوں کے لیے رکھا گیا اکاؤنٹ سوئچ کرنا بھول گئے تبھی ٹویٹس ڈیلیٹ ہو گئیں

https://twitter.com/x/status/1442937050013986816
منصور علی خان نے مبینہ طور پر جو ٹویٹس ڈیلیٹ کی تھیں، ان میں سے ایک ٹویٹ میں وہ الزام لگاتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ اظہرمشوانی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاملات خراب کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔ جو صحافی وزیراعلیٰ کے کام دکھائے اسی پر ن لیگ سے جڑے ہونے کا الزام لگادو۔۔ واہ رے مشوانی

FAZXl2EVUAI_DXR


اپنے دوسرے ڈیلیٹڈ ٹویٹ میں اظہرمشوانی پر ہراسانی کاالزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھائی تو تو ہے ہی مشہور ہراسر ۔ عورتیں تو تجھے بخش دیں گی لیکن میں تجھے تیرے گھر تک چھوڑ کر آؤں گا۔

FAZXl2QVUAkLUA6


مزید کہتے ہیں کہ اگر ہم اتنے ہی ن لیگ کے ترجمان ہوتے تو بزدار کے حلقے میں جاکر اسکے کام نہ دکھاتے لیکن تو اپنی نوکری جاری رکھ۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Soor gund he khata hai aur gund he ugl ta hai.... Mr. Mashwani stay away from this PALIT thing.....