
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ویگوڈالےمیں سوار شخص کو موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سیاہ رنگ کے ویگو ڈالے کے ساتھ کھڑے 2 افراد اور موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ سوار کو دیکھا جاسکتا ہے، ویگو کے ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار میں کسی بات پر بحث ہورہی ہے، کار سوار کے ہاتھ میں بحث کے دوران ایک ڈنڈا بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
بحث بڑھتے ہی کار سوار نے ہاتھ میں پکڑا ڈنڈا موٹرسائیکل سوار کے منہ پر دے مارا، ڈنڈا پڑنے کے بعد موٹرسائیکل سوار جیسے ہی اپنی سواری سے نیچے اترا کار سوار گھبرا کر گاڑی بھگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگا۔
واقعہ کے حوالے سے اس ویڈیو کے علاوہ کوئی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے، ویڈیو پر پنجاب پولیس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں عوام سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے مذکورہ ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو کے حوالے سے اگر کسی کےپاس کوئی معلومات ہیں تو فوری طور پر پنجاب پولیس کے ساتھ شیئر کی جائیں۔
پنجاب پولیس کہنا تھا کہ تفصیلات حاصل ہوتے ہی واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1766411981458645305
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما فلک جاوید خان نے کہا کہ طاقت کےنشے میں اندھے ہوکر حقیر سی مخلوق خود کو خدا سمجھ بیٹھی ہے، کالی ویگو والوں کے دل بھی کالے ہوجاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1766366291722723399
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فیصل خان نےکہا کہ ظلم کی انتہا، طاقتور شخص نے ایک غریب باپ کو بچوں کے سامنے مارا۔
https://twitter.com/x/status/1766365303749923110
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4جاھجکھسجکگدگد.png