
خیبر پختونخوا میں علماء نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے والی خاتون کے انتقال پر نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا ہے، شہباز گل نے معاملے پر اپیل کردی۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافی افتخارفردوس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں علماء نے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا ہے ، اس عورت کا جرم یہ ہے کہ اس نے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے بجائے پی ٹی آئی کوووٹ ڈالا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1758149126770831677
صحافی کے مطابق انتقال کرنے والی خاتون سے متعلق تفصیلات خاندان کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے خفیہ رکھی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خاتون کی نماز جنازہ بعدازاں عام شہری نے پڑھائی۔
https://twitter.com/x/status/1758199810329309254
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والی بہن کا جنازہ پڑھانے سے انکار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری گزارش ہے کہ اس بہن کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے تاکہ سب کو ایک مضبوط اور واضح پیغام جائے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1758163290868297826
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iftikh11hh3.jpg