ٹریبونل جج نے کہا کہ بیان حلفی جعلی ہوا تو جیل بھیج دونگا۔ لیگی ایم این اے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی درخواست

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کی سماعت،

کیس الیکشن ٹریبونل سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن کمیشن سیکشن 151 کے تحت کیس دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتا ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن ٹریبونل سی پی سی کے علاوہ کوئی اختیار استعمال نہیں کرسکتا، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن ٹریبونل نے یکطرفہ طور پر جانبدار کاروائی شروع کی ہوئی ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن ٹریبونل کی کاروائی سے جانبداری واضح ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن ٹریبونل نے ہمیں موقع دیے بغیر یکطرفہ طور پر کاروائی شروع کی ہے،وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن ٹریبونل کے ریمارکس سے میرا موکل حراساں ہے،وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل ٹرائل کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ کے اختیارات استعمال کر رہا جو غیر قانونی ہے، وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل ازخود نوٹسز لے رہا ہے جو ٹرائل کورٹ کے زمرے میں نہیں اتا، وکیل راجہ خرم نواز

جانبداری کی وجہ سے ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہوں، وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل کے کن احکامات سے آپ جانبداری کا الزام لگا رہے ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر

ٹریبونل نے ہمیں بلائے بغیر جرمانے اور یکطرفہ کاروائی کی، وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل جج نے کہا کہ بیان حلفی جعلی ہوا تو ادھر سے جیل بھیج دوں گا، وکیل ن لیگی ایم این اے راجہ خرم نواز

آگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا تو آپ کو جیل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن ایکٹ کے تحت کیس ایک ٹربیونل سے دوسرے کو ٹرانسفر تو کیا جاسکتا ہے ٹربیونل کو کام سے کیسے روکیں،چیف الیکشن کمشنر
ٹریبونل نے موقع دیے بغیر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل کے سپیڈی ٹرائل سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے، وکیل راجہ خرم نواز

کیا آپ نے اعتراضات ٹریبونل کے سامنے رکھے؟ ممبر نثار درانی

ہم نے ٹریبونل کے سامنے اعتراضات نہیں رکھے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن کمیشن کا ریکارڈ ہمیں دکھائے بغیر دوسرے فریق کے ریکارڈ سے موازنہ شروع کردیا، وکیل راجہ خرم نواز

پہلے اعتراضات ٹریبونل کے سامنے رکھتے، سنوائی نہ ہوتی تو الیکشن کمیشن اتے، چیف الیکشن کمشنر

کیا آپ کو خوف ہے کہ اپ کو سنے بغیر فیصلہ ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

خدشہ ہے ٹریبونل کیس مکمل کیے بغیر عبوری آرڈر جاری کرسکتا ہے، وکیل راجہ خرم نواز

اسلام آباد کی حد تک الیکشن کمیشن نے صرف ایک ٹریبونل قائم کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نئے ٹریبونل بنا سکتا ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ٹریبونل بنائے تاکہ آرام سے کاروائی ہو، وکیل راجہ خرم نواز

ٹریبونل جج نے کہا کہ بیان حلفی جعلی ہوا تو ادھر سے جیل بھیج دوں گا، وکیل راجہ خرم نواز

آگر اپ نے کچھ غلط نہیں کیا تو اپ کو جیل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر

کسی فریق کو جیل بھجوانا ٹریبونل کا اختیار نہیں ہے، وکیل راجہ خرم نواز

الیکشن کمیشن فوری ٹریبونل کی کاروائی روکنے کے احکامات جاری کرے، وکیل راجہ خرم نواز
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
kaisey rok de jub tribunal hi sirf aik hay, new tribunal pata nahi baney ga ya nahi, mera khiyaal hay retired judges wala issue bhi abhi solve nahi hua
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This petitioner is lying thru his teeth that they were fined unheard. That was not the case. They were twice ordered to appear before the tribunal but they disregarded the order and never appeared. After this non appearance they were fined.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
This petitioner is lying thru his teeth that they were fined unheard. That was not the case. They were twice ordered to appear before the tribunal but they disregarded the order and never appeared. After this non appearance they were fined.
Ya pitthu hain muneeray mistry kay, order per chall rahay hain.
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
اب ان جاہل کرپٹ بد اخلاق نام کے مسلمان اور غیر ملکی ایجنٹوں کو کوئی سمجھائے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق بیان حلفی کا مطلب ہوتا ہے کہ بحثیت مسلمان میں اللہ کو حاظر جان کر اقرار کرتا ہوں کہ میں جو کہہ رہا ہوں یا لکھ رہا ہوں وہ سچائی پر مبنی ہے اگر ایک ٹریبونل کے جج نے یہ کہا کہ اگر غلط بیانی کی تو جیل بھیجونگا اس میں کیا غلط ہے جج صاحب نے صرف یاد دہانی کروائی ہے کیونکہ حرام کھا کھا کر ان کی عقل ماؤف ہو گئی ہے لیکن جن لوگوں کی ساری زندگی جھوٹ بولتے گزری ہو ان کو یہ بات پسند نہیں اسلیئے جج تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ان پر فل سپاٹ لگانا وقت کی ضرورت ہے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یدی دیا کسے گشتی دیا پترا اور جھوٹا ڈاکومنٹ پیش کرنے
یا اصلی بھی بالکل نا پیش کرنے
پر جج تمہیں جیل نا بھیجے تو کیا تجھے سوئٹزرلینڈ بھیجے
تاکہ تو مونٹ بلانک کراس کرنے تک کا سفر کرکے آئے
یدی نا مایک فراڈیا
 

Back
Top