ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

police.jpg


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کردی، جان پر کھیل کر ڈکیتی کا منصوبہ ناکام بنادیا،واقعہ اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1447987099261710342
ڈکیٹی کی کوشش کے دوران ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایک ڈاکو نے اہلکار پر فائرنگ کردی، اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد اکرم کے بازو پر گولی لگی،انہیں زخمی حالت میں طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر محمد اکرم کو سوشل میڈیا پر خراج عیقدت پیش کیا گیا،آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ آئی ٹی پی کا باہمت سب انسپکٹر محمد اکرم پمز اسپتال سے معالجہ کے بعد ڈسچارج ہوگیا،ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز نے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران عوام کی خدمت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے نہیں گھبراتے۔