
پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے ہمسایہ ملک بھارت جا کر اپنے وطن کی عزت کی دھجیاں بکھیر دیں۔ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور ٹریننگ پروگرام کے لیے سنکیانگ کے شہر جانے والے پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کاشغر ایئرپورٹ پر لڑ پڑے۔
ذرائع کے مطابق چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس سروس آف پاکستان کا 12 رکنی وفد کاشغر ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں وہ گتھم گتھا ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشغر ایئرپورٹ پر ایک مذاق سے شروع ہونے والی لڑائی میں نوبت افسران کے گتھم گتھا ہونے تک پہنچ گئی اور موقع پر موجود وفد میں شامل جونیئر وخواتین پولیس افسران کے ساتھ ساتھ چائنیز آفیشلز نے بیچ بچائو کروایا۔ پنجاب پولیس کے مذکورہ دونوں افسران لڑائی جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے رہے۔
سی پیک سکیورٹی کے اس مشترکہ ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ یکم سے 12 جولائی تک تھا اور وہاں پہنچنے والے وفد کی قیادت راولپنڈی سپیشل برانچ کے ایس ایس پی فضل حامد کر رہے تھے۔
پولیس افسران کے وفد میں طیب وزیر، بینگل خان، سندس اسحاق، زینب خالد، اے ایس پی کائنات اظہر، بشریٰ نثار، ایس پی انعم فریال، ایس پی اویس شفیق، ایس ایس پی محمد بن اشرف اور ایس ایس پی سید کرار حسین بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وفد کے سربراہ نے اپنے بیج میٹ ایس ایس پی کو گالیاں نکالیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس افسران کو آج سنٹرل پولیس آفس میں طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں شریک ہونے والا پنجاب پولیس کے افسران کا وفد پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ افسران کو بریفنگ بھی دے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11punjahspolicekjkksjjs.png