ٹرین ہائی جیکنگ واقعہ: لیگی وزراء نے تحریک انصاف کو نشانہ بنایا شروع کردیا

aha1g1122g.jpg

گزشتہ روز بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشتگردوں نے ایک ٹرین ہائی جیک کرلی جس میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، اس پر سوشل میڈیا پر نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی گئی بلکہ سنگین سوالات اٹھائے گئے۔

اپنے ایکس پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسوقت جب فوج جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں بچانے کی جنگ لڑ رہی ھے۔ ایسے وقت اتحاد و یک جہتی کی ضرورت ھےاس ماحول میں یہ ٹولہ فوج اور ایجنسیوں کو ٹارگٹ کر رہا ھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ھے اسوقت ھماری افواج روزانہ جانوں کی قربانی دے کر 25کروڑ ھم وطنوں محفوظ رکھ رہے ھیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس فضا میں ایک سیاسی گروہ جس کا سرغنہ چوری کے جرم میں سزا کاٹ رہا ھے۔ فوج کو دن رات ٹارگٹ کر رہا ھے۔ اس سیاسی گروہ اور سرغنہ کے لئے وطن کی سالمیت کوئ اھمیت نہیں رکھتی ۔حقیقت میں یہ ٹولہ دھشت گردوں کا پارٹنر ھے اور ان کو پاکستان میں بسانے کی سہولت کاری انہوں نے سرانجام دی ھوئ ھے۔
https://twitter.com/x/status/1899524858134024573
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ اسوقت دھشت گردی کا مین ٹارگٹ ھے ۔ لیکن وہاں کی حکومت کا ٹارگٹ اسلام آباد ھے ۔ یہ ساری ملی بھگت سے ھو رہا ھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس حملے پر اپنی سیاست کا گھناؤنا چہرہ دکھایا ہے۔ جب دشمن نے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تحریک انصاف نے فوج پر الزام تراشی شروع کر دی۔ قوم دشمنوں کے اس ناپاک گٹھ جوڑ کو سمجھ چکی ہے۔ یہ قوم کے ساتھ غداری ہے!
https://twitter.com/x/status/1899622259863568611
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد جب قوم صدمے میں تھی، تحریک انصاف نے اپنی اصلیت دکھا دی۔ بی ایل اے کی مذمت کرنے کے بجائے فوج کے خلاف زہر اگلنا ناقابلِ برداشت ہے۔ دشمن کے حملے پر خاموشی اور فوج پر الزام تراشی — یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1899522666299588618
احسن اقبال نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مگر افسوس، تحریک انصاف کی قیادت کو نہ قوم کے درد کا احساس ہے، نہ شہداء کے لہو کی پرواہ! فوج اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنا کر آخر PTI کس دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہے؟ قوم ان ناپاک عزائم کو بخوبی پہچان چکی ہے اور انہیں معاف نہیں کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1899536094892572915
حکومتی وزراء کے بیانات پر صحافی شاہد میتلا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جعفر ایکسپریس سانحہء پر حکومتی وزراء کا رویہ انتہائی قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔انھوں نے دہشت گردوں پر کچھ نہیں کہا،عوام کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا نہ متاثرین کو تسلی دی لیکن تحریک انصاف کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1899632387874488746
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This highly offensive behavior of low breed patwari animals speak volumes of their callousness and their upbringing in stinky gutters.
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
PTI گند ka dhair ban chuki hai jis ka safaya ke elawa koi option nahi... Just like a rabid dog biting his own tail (biting PTI itself).
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
PTI jaysee gandagee shayad he kissi country Kay pass Hu gee

Pak has been really unlucky, lost the founder early, big enemy India at the east, namak haram afganistan to the west and tribal mentality Stone Age living people on the borders

And now this Youthia cult eating like termites
 

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
When should we criticize the incompetence of our intelligence agencies and security forces? Should we criticize one week after or one month after another Saneha (but by that time another one would've happened).

It is a fact that our security agencies main aim is to tackle political descent in the country. They are more competent in kidnapping senators & MNA, Judges family members than doing their real job.

Btw, after 7th October, didn't Israeli society criticize the PM, security agencies and Head of Army
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Funny, the Baluch insurgents have better information and intelligence than the Pakistani army. The army was attacked on Nov 24, when 24 military personnel were killed by the insurgents. Despite the heavy loss, no lessons learnt and no SOPS for the travel of the army personnel were drawn. The list of 150 Army personnel names, NI numbers, and rank details were available on the railway station. They send these personnel into trouble without any precautions or safety network.
 

Back
Top