
پنجاب پولیس کی کارروائی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے نواحی گاؤں میں اوباش نوجوان نے 80 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پنجاب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی تھی۔
پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459832284983480327
واضح رہے کہ سیاست ڈاٹ پی کے کی جانب سے جب اس مجرمانہ فعل کی خبر دی گئی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے کو اعلی ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
https://twitter.com/x/status/1459575081236062215
جنسی درندے کی جانب سے بزرگ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے پر شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14%D9%BE%D9%BE%D8%B1.jpg