
دریائے سندھ کے آخری سرے پر ٹھٹھہ سجاول پل پر لگے کھمبے زمین نگل یا آسمان، کچھ پتا نہیں، پل پر لگے ایک نہیں دو نہیں پورے چھتیس کھمبوں کو سر عام اکھاڑا گیا اور غائب کردیا گیا,ایک کلومیٹرطویل پل پر لوٹ مار معمول بن گئی ہے، جب جس کا دل چاہتا ہے سامان لے جاتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ٹھٹھہ سجاول پل میں لائٹ کیلئے کھمبے لگائے گئے تھے، کھمبے اکھاڑ کر پل کو اندھیرے میں ڈبو دیا،چھتیس پول کاٹ کر درمیانی دیوار پر گرائے گئے ہیں جبکہ باقی نوپول کھڑے ہیں، ان پولز کو روشن رکھنے کے لئے تاریں پہلے ہی کاٹ کر چوری کرلی گئی ہیں۔
دریائے سندھ پر ایک کلومیٹر طویل چار رویہ ٹھٹھہ سجاول پل کو تھرکول اتھارٹی کی جانب سے پونے تین ارب روپے میں تعمیرکرایاگیا ،جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ نے 27جنوری 2017ء میں کیاتھا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بڑے بڑے منصوبے سندھ میں جاری ہیں ،وہ عوامی خدمت میں اتنے مصروف ہیں کہ منصوبوں کے افتتاح کا بھی وقت نہیں،انہوں نے بتایا تھا کہ پل 2ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے مختصرترین مدت 18ماہ میں مکمل کیاگیا،جو عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔یہ پل تھر تک رسائی میں آسانی کے ساتھ ساتھ دیگرکئی اضلاع کے عوام کو بھی قریب لائےگا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/HTzw52m/2.jpg
Last edited by a moderator: